Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی کے شواہد ناکافی ہیں،وکیل شرجیل خان

لاہور..پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کے وکیل نے پی سی بی کے شواہد ناکافی قرار دیدیا۔پی سی بی نے شرجیل کیخلاف شواہد،گواہوں کے بیانات، ریکارڈ شدہ انٹرویو، میچ فوٹیج، واٹس اپ پیغامات ٹر بیونل میں جمع کرائے تھا اور ا س کی کاپی شرجیل خان اور خالد لطیف کے وکلا کوبھی دی تھی۔ دونوں کرکٹرز کو اپنے جوابات 5مئی تک داخل کرانا ہیں۔ شرجیل خان کے وکیل شیگان اعجاز نے کہا ہے کہ پی سی بی کے ثبوتوں کا تفصیلی جائزہ لینگے لیکن ہمارے خیال میں یہ ناکافی ہیں۔میڈیا سے بھی کہوں گا کہ جب تک جرم ثابت نہ ہوجائے کسی کو گنہگار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ شرجیل خان ہمارا قومی سرمایہ اور پاکستان ٹیم کے کھلاڑی ہیں۔جب تک ٹریبیونل کی کارروائی جاری اور کچھ ثابت نہیں ہوجاتا وہ بے قصور ہیں۔

 

شیئر: