یمن میں حوثیوں کی بچھائی1339 بارودی سرنگیں صاف کر دی گئیں
یمن میں حوثیوں کی بچھائی1339 بارودی سرنگیں صاف کر دی گئیں
منگل 24 مئی 2022 15:21
ان سرنگوں سے سیکڑوں معصوم بچوں، خواتین اور بوڑھوں کی اموات ہوئی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
کنگ سلمان امدادی مرکز کے زیر تحت جاری مسام پروجیکٹ نے یمن میں حوثی ملیشیا کی بچھائی گئی مزید1339 بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مئی کے تیسرے ہفتے میں ہٹائی جانے والی ان بارودی سرنگوں میں 65 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 577 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 692 غیر پھٹنے والے آرڈیننس اور پانچ دھماکہ خیز آلات شامل ہیں۔
یمن میں حوثیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہٹانے کے مسام منصوبے کے آغاز سے لے کر اب تک تین لاکھ 39ہزار 431 مختلف قسم کی بارودی سرنگوں کا صفایا کیا جا چکا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے جاری مسام پروجیکٹ یمن کو حوثی ملیشیا کے ذریعے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہٹانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
بارودی سرنگوں کے باعث اب تک سیکڑوں معصوم بچوں، خواتین اور بوڑھوں کی اموات ہوئی ہیں اور ہزاروں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
مسام منصوبے کا مقصد یمنی عوام کو بارودی سرنگوں کی وجہ سے پیش آنے والے انسانی المیے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں مدد کرنا، کمیونٹیز کے اندر لچک پیدا کرنا اور انہیں طویل مدتی ذمہ داری اٹھانے کا اختیار دینا ہے۔
گزشتہ ہفتے یمن کے وزیر اطلاعات معمر العریانی نے کہا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں لاکھوں لوگوں کو اپنے گھروں، دیہات اور کھیتوں میں اپنی معمول کی زندگی گزارنے کے لیے واپس جانے سے روک رہی ہیں اور اب تک ہزاروں افراد ان بارودی سرنگوں کی زد میں آ کر زندگی بھر کے لیے معذور ہو چکے ہیں۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یمنی باشندوں کو بارودی سرنگوں کی زد میں آ جانے کے بعد علاج معالجے کی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں