Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کے5 وکٹوں پر311رنز

جمیکا... ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون نے پاکستان کے خلاف 4 روزہ ٹور میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنا لئے۔ شمرون اور کیرن پاول نے نصف سنچریاں ا سکور کیں۔ وشال سنگھ 81 اور ریمن ریفر 36 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ محمد عامر نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کے کپتان بروکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر کائل ہوپ کو محمد عامر نے 2 کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔ اس موقع پر کیرن پاول اور شمرون نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اسکور 148 تک پہنچا دیا۔ شمرون نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔97 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کا نشانہ بنے۔ کیرن پاول 58 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔ بروکس 9 رنز بنا کر اصغر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ جاہمار ہیملٹن کو 26 کے انفرادی ا سکور پر محمد عامر نے کلین بولڈ کیا۔

 

شیئر: