سعودی عرب میں ریاض پولیس نے انجانے ذرائع سے پیسے جمع کرنے اور اسےغیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے میں ملوث تین یمنی شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ ’یمنی شہریوں کے قبضے سے 24 ہزار470 ریال برآمد ہوئے ہیں‘۔
بیان میں پولیس نےکہا کہ ‘تینوں یمنی شہری ’ہنڈی کےکاروبار‘ میں ملوث تھے۔ انہیں قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔