Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو جھانسہ دینے والا یمنی گرفتار 

قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے(فوٹو الوطن)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ مقیم غیرملکیوں سے دھوکہ دہی کی کوشش کرنے والے یمنی شہری کو گرفتار کیا ہے‘۔
الوطن اخبار کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ’ سیکیورٹی اداروں کو رپورٹ ملی تھی کہ ایک یمنی شہری غلط معلومات کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہا ہے۔ اس مقصد کے لیے میٹنگز بھی کررہا ہے‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’یمنی شہری کی دھوکہ دہی کا ثبوت ایک وڈیو کلپ کے ذریعے سامنے آیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جدہ کے ایک ہال میں لوگوں کو جمع کرکے انہیں یہ جھانسہ دے رہا ہے کہ حکومت غیرقانونی تارکین کو اقامے کی خاص سہولت دینے کا فیصلہ کرچکی ہے اور وہ اس سلسلے میں ان کی مدد کرسکتا ہے۔ یمنی شہری کے یہ دعوے سراسرمن گھڑت تھے‘۔ 
پولیس نے یمنی شہری کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے۔

شیئر: