سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور حکومتی درخواستیں نمٹا دی ہیں۔
جمعرات کو سماعت کے موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ’عدالت نے ایک متوازن حکم نامہ جاری کیا لیکن عدالت کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے آئندہ ٹھوس وجوہات پر ہی سیاسی معاملات میں مداخلت کریں گے۔‘
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں شروع ہونے سے قبل اٹارنی جنرل نے حکومت کی جانب سے درخواست دائر کی۔
مزید پڑھیں
-
پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت، بحران حل ہو پائے گا؟Node ID: 671701
-
سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات نہ ہوسکےNode ID: 671781