Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام، 43 سمگلر گرفتار

سمگلروں کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے محکمے کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ ’435 کلو گرام حشیش، 45.6 ٹن قات (نشہ آور پتے) اور 22 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  ترجمان نے بتایا کہ’ سرحدی محافظوں کے ادارے کو سمگلنگ کی کوششوں کی اطلاعات ملی تھیں‘۔  
جازان، نجران، عسیر اور تبوک میں بری سرحدی دستوں نے سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ’ 43 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں 25 کا تعلق سعودی عرب ہے۔ زیر حراست دراندازوں میں 10 یمن، 5 ایتھوپیا، 2 صومالیہ اور ایک سوڈان کا شہری ہے‘۔
ترجمان نے بتایا کہ’ سمگلروں کو قانونی کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد ضبط شدہ حشیش، قات اور نشہ آور گولیوں سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: