Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابینہ نے سول سروس میں ملازمین کی بھرتی اور ترقی کے نظا م میں تبدیلی کی منظوری دیدی

ریاض(واس)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ریاض کے قصر الیمامہ میں منعقد ہوا۔ کابینہ نے سول سروس میں ملازمین کی بھرتی اورترقی کے نظام میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔ تبدیلی کے بعد سرکاری اداروں میں کام کرنے والا ملازم کسی دوسرے ادارے میں زیادہ بہتر گریڈ کی اسامی کیلئے خود کو نامزد کرسکتا ہے نیز ادارے کا سربراہ بھی کسی مناسب شخص کو خالی ہونیوالی اسامی کیلئے نامزد کرنے کا اختیار حاصل کرلے گا۔ اسامی میں بھرتی کا معیار بہتر کارکردگی کے علاوہ سینیارٹی کی بنیاد پر ہوگا۔ ایک اسامی کیلئے متعدد افراد نامزد کئے جائیں تو ان میں سے بہتر کا انتخاب طے شدہ ضوابط کے مطابق ہوگا۔ کابینہ نے زکاۃ و آمدنی بورڈ کی تنظیم سازی کی منظوری دی ہے۔ نئے منظور ہونے والے ضوابط کے مطابق زکاۃ و آمدنی بورڈ کا دائرہ اختیار طے شدہ ضوابط کے مطابق نصاب پورا کرنے والوں سے زکاۃ وصول کرنا اور متعلقہ افراد سے ٹیکس لینا شامل ہے۔ زکاۃ و آمدنی بورڈ زکاۃ وصول کرنے والوں کو ضروری سہولتیں فراہم کرے گا۔ دور دراز اور دیہی علاقو ں میں زکاۃ کی وصولی کیلئے مناسب افراد کی نامزدگی کرے گا۔ فقہ معاملات کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے گا جس میں کم ازکم پانچ مشائخ شامل ہونگے۔ کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر بیچرل ڈگری حاصل کرنے والوں کو سفارتی اسامیاں دینے کیلئے ضوابط کی منظوری دی ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق بیچرل ڈگری حاصل کرنے والے نوجوانوں کو سفارتی اسامیاں دینے کے بعد ایک سال کیلئے تجرباتی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔ اس مدت کے دوران نوجوان کو کسی دوسرے شعبہ میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔ اسے وزارتی فیصلے پر برطرف کیا جائے گا۔

شیئر: