Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رم جھم رم جھم پڑے پھوار، ’سٹیٹس اپلوڈ کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے‘

محمکہ موسمیات کے مطابق اتوار کو اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ہماری زندگی میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو ہمارا خراب موڈ فوراً سے ٹھیک کردیتی ہیں۔
چاہے وہ کسی دوست کا سرپرائز ہو، وقت پر تنخواہ، گھر میں پکا اچھا کھانا یا پھر گرمی کے دن غیر متوقع گرج چمک والی بارش، ان سب سے سے ہماری دن بھر کی ساری تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز جہاں ملک بھر میں شدید گرمی کی توقع تھی وہیں اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، اور بالائی وسطی بلوچستان میں بارش، ژالہ باری، اور آندھی طوفان کی بھی پیشین گوئی کی گئی تھی جو سچ ثابت ہوئی۔
جیسے ہی پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش کا آغاز ہوا، سوشل میڈیا پر شہریوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرنا شروع کردیا۔
چاہے وٹس ایپ سٹیٹس ہوں یا انسٹاگرام سٹوریز، شہری بارش کو خوب انجوائے کرتے نظر آئے۔
اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کے دلچسپ ٹویٹس بھی نظر آرہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف بسمہ کہتی ہیں کہ ’اسلام آباد، راولپنڈی اور مضافات میں بارش اور موسم کے سٹیٹس اپلوڈ کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ خیر، یہ بہت ضروری بارش تھی۔ خدا کا شکر۔‘
بارش جب آتی ہے تو انسان کھانے کے ساتھ ساتھ موسیقی اور رومانوی شاعری کو بھی پسند کرنے لگتا ہے۔
ایک اور ٹوئٹر صارف شالینی ایک صارف کہتی ہیں کہ ’بارش، آپ، میں اور چائے۔‘
 
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد دنیا کے خوب صورت ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ بارش کے موسم میں اس شہر کا کوئی ثانی نہیں۔
ملک بھر میں بارش ہو تو اسلام آباد کی تعریف تو لازمی ہوتی ہے۔
عمر جدون نے ٹویٹ کی کہ ’اسلام آباد اسلام آباد بنتے ہوئے۔ چار دن کی گرمی اور پھر تیز بارش۔‘
 
سوشل میڈیا صارف جنت نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اسلام آباد اور بارش۔‘
بارش ہو اور چائے کے شوقین کیسے پیچھے رہیں؟ ٹوئٹر صارف ماہدیم مینگل کہتی ہیں کہ ’بارش اور چائے کا اعلٰی رتبہ۔‘
پاکستان میں بارش ہونا اور بجلی کا چلے جانا بھی ایک عام سی بات ہے۔ اسی لیے دیبا نے ٹویٹ کی کہ ’یہ تیز بارش آئی، وہ لائٹ گئی۔‘
واضح رہے کہ جون میں محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں اس بار مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی جبکہ ملک بھر میں گرمی کی لہر بھی برقرار رہے گی۔

شیئر: