ریاض ڈرائی پورٹ پر نشہ آور گولیاں سمگل کی کوشش ناکام
نشہ آور گولیاں وصول کرنے والے شامی شہری کو گرفتارکیا گیا ہے(فوٹو الریاض)
سعودی عرب میں انسداد منشیات کے محکمے نے ریاض ریجن کے ڈرائی پورٹ سے 67 ہزار 766 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
واٹر پمپ فلٹر میں نشہ آور گولیاں چھپا کرسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے اتوار کو بیان میں کہا کہ نشہ آور گولیاں وصول کرنے والے شامی شہری کو جدہ سے گرفتارکیا گیا ہے۔
یہ کارروائی قطر کے محکمہ انسداد منشیات کے تعاون اور سعودی زکوۃ ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی کے ساتھ تعاون سے کی گئی ہے۔
محکمہ انسداد منشیات نے بیان میں کہا کہ گرفتار سمگلر کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔