تشہیر دنیا کے ہر کاروبار کے لیے سب ضروری اور بنیادی جزو ہے۔
اگر کسی کاروبار کو معیاری تشہیر نہیں مل رہی تو وہ کاروبار چل تو جائے گا لیکن شاید بہت زیادہ مشہور نہ ہو پائے۔
مزید پڑھیں
-
’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید ڈاکٹر حسنات کے کردار میںNode ID: 634186
-
مہوش حیات’چھونے کی کوشش‘ ناکام پر شکرگزارNode ID: 650781
فلمی صنعت کو بھی ایک اعلیٰ درجے کا کاروباری شعبہ مانا جاتا ہے۔ امریکہ اور انڈیا میں تو فلم انڈسٹری ملکی معیشت کا اہم ستون شمار ہوتی ہے۔
پاکستانی فلم انڈسٹری طویل عرصے سے زوال کا شکار چلی آ رہی ہے لیکن اب یہ آہستہ آہستہ ترقی کی جانب جاتی دکھائی دیتی ہے۔
پاکستانی فلمیں عام طور پر عیدین کے موقع پر ریلیز کی جاتی ہیں۔
اسی سلسلے میں عید الضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے ٹریلر کے موقع پر فلم کی کاسٹ ایک انوکھی قسم تشہیری مہم کرتی نظر آئی۔
فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی کاسٹ بگھی میں بیٹھ کر نیوپیلکس سنیما کراچی آئی جہاں فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا۔
عوام نے جب اپنے پسندیدہ سپر سٹارز ہمایوں سعید، مہوش حیات اور گوہر رشید کو بگھی پر سوار دیکھا تو وہ حیران رہ گئے۔
اس تقریب کی ایک خاص بات یہ تھی کہ ہمایوں سعید، گوہر رشید اور واسع چودھری پنجابی سٹائل میں کُرتا اور دھوتی پہنے نظر آئے۔
فلم کے ٹریلر کی تقریب میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے بھی شرکت کی۔
فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی مداح تبصرے کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر مہوش اعجاز کہتی ہیں کہ ’مہوش حیات اور ہمایوں سعید کو دیکھنے کا انتظار نہیں ہو رہا۔‘
مہکی نامی صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہمایوں سعید اگر لندن نہیں جا رہا تو مجھے بھیج دو پلیز۔‘
کیریفورنیا نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’میں نے پنجاب نہیں جاؤں گی کو کافی انجوائے کیا تھا، اور میرے خیال سے میں ’لندن نہیں جاؤں گا‘ بھی انجوائے کروں گی۔‘
ٹوئٹر پر ایک اور صارف ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے بارے میں کہتے ہیں کہ ’ان دونوں سے بہت پیار ہے۔ بہت عاجز ہیں۔‘