Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

35 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کی کوشش ناکام، تین غیرملکی گرفتار 

دو مقیم غیرملکیوں اور وزٹ ویزے پر آنے والے سے تفتیش کی گئی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ’ 35 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق  ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ مملکت دشمن عناصر سعودی عرب کے امن و امان اور اس کے  نوجوانوں کو توڑنے کے لیے نشہ آور اشیا پھیلانے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں‘ ۔

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو ایس پی اے)

بیان میں کہا گیا کہ ’انسداد منشیات ادارے کے اہلکار اس قسم کے عناصر پر چوبیس گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہیں۔  جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے حال ہی میں 35 لاکھ 75 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کی گئی جسے زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے ناکام بنایاگیا ہے۔‘
ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ دو مقیم غیرملکیوں اور ترکی سے وزٹ ویزے پر آنے والے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ نشہ آور گولیاں تعمیراتی سامان کی کھیپ میں چھپا کر لائی گئی تھیں‘۔ 
محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے بتایا کہ ’ملزمان کو تفتیش کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: