Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے حملوں کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ  کھڑے ہیں، سینیگال

ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور سینیگال  کی ہم منصب عیسانا تال سال نے بدھ کو دفتر خارجہ ڈاکار میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سینیگال کی وزیرخارجہ نے اپنے ملک کا یہ موقف دہرایا کہ سینیگال ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ 
سینیگال کی وزیر خارجہ نے کہاکہ دہشت گرد حوثیوں کے جارحانہ حملوں کے خلاف سینیگال سعودی عرب کے ساتھ  کھڑا ہے۔

دونوں ملک متعدد شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک متعدد شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں خصوصا دہشت گردی کے انسداد کے حوالے سے دونوں ملک ایک صف میں کھڑے ہیں۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران سینیگال کو افریقی اتحاد تنظیم کی قیادت پر مبارکباد دی۔ سینیگال 2022 سے 2023 کے دوران افریقی اتحاد کی قیادت کرے گا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کی درخواست پر حمایت کے لیے سینیگال کا شکر گزار ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملک تمام شعبوں میں مسلسل تعاون کرتے رہیں۔

شیئر: