Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش کے فرمانروا شاہ محمد السادس ’کورونا‘ میں مبتلا ہوگئے

شاہ محمد السادس میں مرض کی واضح علامات ظاہرنہیں ہوئی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مراکش کے فرمانروا شاہ محمد السادس کورونا وائرس میں  مبتلا ہوگئے ہیں۔ وہ کووڈ کی علامتوں کے بغیر وائرس کا شکار  ہوئے ہیں۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مراکش کے ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ شاہ محمد السادس کے نجی ڈاکٹر پروفیسر لحسن بن الیمنی نے کہا ہے کہ شاہ محمد السادس چند روز تک آرام کریں گے۔ 
سپوٹنک کے  مطابق مراکشی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے نئے 1568 مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا ہونے والے نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 11 لاکھ 81 ہزار 42 تک پہنچ گئی۔ 
مراکشی وزارت صحت نے بتایا کہ وائرس سے مزید کوئی نئی موت واقع نہیں ہوئی۔ اب تک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 16085 ہے۔ 904 مزید متاثرین شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت یافتگان کی تعداد  11 لاکھ 56 ہزار 397 ہوچکی ہے۔

شیئر: