لاہور...لاہور سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منگل کو گوجرانوالہ میں ایمن آبادکے قریب پٹری سے اتر گئی۔ 13 مسافر زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایمن آباد کے قریب ٹرین ڈرائیور کو ر یلوے لائن ٹیڑھی نظر آئی جس پر اُس نے ہنگامی بریک لگائی توبوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ 50 منٹ قبل تیزگام ایکسپریس یہاں سے گزری تھی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق تخریب کاری کے امکان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 72 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔