Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اصلاح حال کے بعد سرمایہ کاروں کو کمپنی کی دوسری شاخ کھولنے کا حق‘

وزارت سرمایہ کاری کے مطابق سرمایہ کاری کے حوالے سے کم از کم کی  کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔ (فائل فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت سرمایہ کاری کا کہنا ہے کہ تجارتی پردہ پوشی کے خلاف اصلاح حال کی مہلت کے دوران جن سرمایہ کاروں نے اپنا معاملہ درست کرایا ہے انہیں کمپنی کی دوسری شاخ کھولنے کا حق حاصل ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ سرمایہ کار اصلاح حال کے بعد اگر اپنی کمپنی یا تجارتی ادارے کی کمرشل رجسٹریشن ’سی آر‘ میں تبدیلی کرنا چا ہتے ہیں تو انہیں یہ سہولت فراہم کی جاتی ہے تاہم اس کے لیے سی آر اسی تجارتی شعبے کے لیے ہونی چاہیے۔
اگرسی آر میں درج تجارتی شعبے کے علاوہ دوسرے شعبے کا اضافہ کرنا مقصود ہو تو اس صورت میں دوسری ذیلی سی آر جاری کرانا ہوگی۔
تجارتی سی آر کے لیے کم از کم سرمایہ کے حوالے سے وزارت کا کہنا تھا کہ ’وہ ادارے جو اصلاح حال کی مہم کے دوران اپنے معاملات درست کرچکے ہیں ان کے لیے سرمایہ کاری کے حوالے سے کم از کم کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔‘
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ ’اصلاح حال کے بعد تجارتی ادارے کو کمپنی میں بھی تبدیل کرایا جا سکتا ہے جبکہ کمپنی کی ذیلی شاخیں بھی قائم کی جاسکتی ہیں۔‘

شیئر: