Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں عیدالاضحی سنیچر 9 جولائی کو ہونے کا امکان

ذی الحجہ کی پہلی تاریخ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے ( فائل فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن نے کہا ہے کہ’ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ 30 جون اور عید الاضحی سنیچر 9 جولائی کو ہونے کا امکان ہے‘۔
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق فلکیاتی انجمن نے بیان میں کہا کہ’ ذی الحجہ کا چاند  بدھ 29 جون کی صبح کو امارات کے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 52 منٹ پر جنم لے گا اور سورج کے غروب کے وقت افق سے 5 درجے اوپر ہوگا‘۔  
سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند غروب ہوجائے گا۔ 29 جون کو چاند کی روایت ممکن ہوگی۔ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ  30 جون کو ہونے کا امکان ہے ۔سنیچر 9 جولائی کوعید الاضحی ہوگی۔

شیئر: