انڈیا کے دارالحکومت دہلی کی پولیس نے شہریوں کو ٹریفک قوانین کے احترام کی تلقین کے لیے بالی وڈ فلموں اور ان کے ڈائیلاگز کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔
دنیا کے کئی ممالک خصوصاً پاکستان اور انڈیا میں لوگ اکثر جلدبازی میں سگنلز کو نظرانداز کرتے ہوئے گاڑیاں بھگا لے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’انڈیا پڑوسیوں کا حق جان لے، کرکٹ سیریز ہونی چاہیے‘Node ID: 678126
-
انڈیا: مسافر طیارے کی آگ لگنے کے بعد ہنگامی لینڈنگNode ID: 678986
-
’اگنی پتھ‘ کے بعد ’بھارت بند‘: انڈیا میں ہڑتال کی کال کس نے دی؟Node ID: 679016
دہلی پولیس نے اس حوالے لوگوں کو قوانین کا احترام کرنے کی تلقین کچھ اس طرح کی: ’ویر نے زارا سے ملنے کے لیے 22 برس انتظار کیا۔ آپ بھی سگنل پر سرخ لائٹ دیکھ کر کچھ سیکنڈز رک سکتے ہیں۔‘
’ویر زارا‘ 2004 میں ریلیز ہونے والی ایک فلم تھی جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان، پریٹی زنٹا اور رانی مکھرجی نے نبھائے تھے۔
Veer waited 22 years to meet Zara.
You can wait a few seconds at the red light.#FollowTrafficRules— Delhi Police (@DelhiPolice) June 21, 2022
اس فلم میں شاہ رخ خان کو ایک پاکستانی لڑکی (پریٹا زنٹا) سے محبت ہوجاتی ہے۔ پھر کہانی میں ایک ایسا موڑ آتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے جدا ہوجاتے ہیں اور 20 برس کے بعد فلم کے اختتام پر ان کی ملاقات ہوتی ہے۔
اسی طرح ایک اور ٹویٹ میں دہلی پولیس نے لوگوں کو تیز گاڑیاں چلانے سے روکنے کے لیے مشہور زمانہ گیم ’گرینڈ ٹھیفٹ آٹو‘ (جی ٹی اے) کا سہارا لیا۔
اس گیم کا کلپ لگاتے ہوئے دہلی پولیس نے لکھا ’زندگی جی ٹی اے کی گیم نہیں۔ ایسے گاڑیاں نہ چلائیں جیسے آپ کے پاس متعدد زندگیاں اور چیٹ کوڈز ہوں۔‘
Life is not a game of #GTA.
Don’t drive like you have multiple lives and cheat codes ! #RoadSafety pic.twitter.com/Lhmy0tY6jl— Delhi Police (@DelhiPolice) June 22, 2022
ایک اور ٹویٹ میں دہلی پولیس کی جانب سے شہریوں کو موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہننے کی تلقین کی گئی اور اس کے لیے بھی ایک فلمی سین اور ڈائیلاگ کا سہارا لیا گیا ہے۔
فلم کے سین کی میم میں اداکار رنبیر کپور اپنی ساتھی اداکارہ کو کہہ رہے ہیں ’ایشا، میں آگ سے نہیں ڈرتا، بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے سے ڈرتا ہوں۔‘
Tum khud ek responsible astra ho#DelhiPolice #Brahmastra pic.twitter.com/y6G9LqGeaP
— Delhi Police (@DelhiPolice) June 22, 2022