Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کو غیرمعیاری کھانا فراہم کرنا سنگین جرم

غیرمعیاری کھانے کی فراہمی پر ایکشن لیا جائے گا (فوٹو عرب نیوز)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ حجاج کو مضر صحت کھانا فراہم کرنے والی کیٹرنگ کو ایک کروڑ ریال جرمانہ اور اس کے ٹھیکے دار کو 10 سال قید کی سزا ہوگی اور پرمٹ بھی منسوخ کردیا جائے گا  
سبق ویب سائٹ کے  مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹراکاؤنٹ پر کہا ہے کہ خوراک کا لفظ انسانی استعمال  کے لیے تیار ہر کھانے کے لیے بولا جاتا ہے۔ وہ خام شکل میں ہو یا تازہ ہو یا تیار کردہ ہو، یا نیم تیار شدہ ہو۔ غذا کے حوالے سے یہ ضروری ہے کہ وہ صارف تک پہنچنے کے  ہر مرحلے میں مضر صحت عناصر سے پاک و صاف ہو۔  
پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ حاجیوں کو پیش کی جانے والی خوراک  کا مضر صحت عناصر سے پاک صاف ہونا ضروری ہے۔ جو شخص بھی حاجیوں کی خوراک میں جان بوجھ کر کوئی مضر صحت مادہ شامل کرے گا یا اس میں کوئی ملاوٹ کرے گا یا ممنوعہ سامان کو خوراک کا حصہ بنائے گا اس کو دس برس تک قید اور ایک کروڑ ریال تک جرمانہ ہوگا۔  
پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا کہ جو شخص بھی حاجیوں کو پیش کی جانے والی خوراک میں مقررہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے گا اسے آئندہ کیٹرنگ کے ٹھیکے سے محروم کردیا جائے گا۔ اس کا پرمٹ منسوخ کردیا جائے گا اور حتمی فیصلہ آنے پر مقامی ذرائع ابلاغ میں اس کی تشہیر اس کے خرچ پر ہوگی۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں 
 

شیئر: