Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناکارہ گاڑی کی نمبرپلیٹ دوبارہ استعمال کی جاسکتی ہیں؟

نمبرپلیٹس ٹریفک پولیس کے ادارے میں جمع کرانا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ناکارہ گاڑی کو تلف کرنے کے بعد اسکی نمبرپلیٹ دوسری گاڑی کے لیے استعمال نہیں کی جاسکتی۔
گاڑی کی نمبرپلیٹس ٹریفک پولیس کے ادارے میں جمع کرانے کے بعد رجسٹریشن کینسل کراناضروری ہوتا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا کہ پرانی وناکارہ گاڑی کوتلف کرنے کےلیے مخصوص یارڈ میں فروخت کردیا ،کیا اسکی نمبرپلیٹ دوسری گاڑی کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے؟
سوال کے جواب میں ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ناکارہ گاڑی کوتلف کرنے کے لیے مخصوص یارڈ میں فروخت کرنے کے بعد یارڈ کی جانب سے فروخت کرنے کی رسید اور گاڑی کی دونوں نمبرپلیٹس ادارہ ٹریفک پولیس میں جمع کرانا ضروری ہے جس کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن ٹریفک پولیس کے مرکزی کنٹرول سسٹم سے کینسل کرائی جاسکتی ہے۔
واضح رہے ٹریفک پولیس کے قانون کے مطابق ایسی گاڑیاں جو استعمال کے قابل نہیں ہوتیں انکی رجسٹریشن کینسل کرانا ضروری ہے۔
ادارے ٹریفک کی جانب سے ناکارہ گاڑیوں کے مالکان کوایک برس کی مہلت دی گئی ہے جو رواں برس مارچ سے شروع ہے اس دوران ناکارہ گاڑیوں کے مخصوص ومنظورشدہ یارڈزکوفروخت کرکے وہاں سے جاری کی گئی رسید ادارہ ٹریفک میں جمع کرائی جاتی ہے جہاں گاڑی کی رجسٹریشن کینسل کردی جاتی ہے۔
رجسٹریشن کینسل نہ کرانے کی صورت میں گاڑی کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کی سالانہ فیس ادا کرنا ہوتی ہے علاوہ ازیں استمارہ کی عدم تجدید پرجرمانہ بھی عائد ہوتا ہے۔
دی گئی مذکورہ مہلت کے دوران جو افراد ناکارہ گاڑی کی رجسٹریشن کینسل کراتے ہیں ان پرجرمانہ عائد نہیں کیاجائے گا۔

شیئر: