Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 827 کیسز کا اندراج، تین ہلاک

’شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 772979 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج ہفتے کو کورونا کے 827 کیسز کا اندراج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا کا شکار ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 791784 ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 975 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ تین مریض ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 772979 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 9201 ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 153 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔

شیئر: