Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحفظ صارفین انجمن نے 20 اشیا کی قیمتیں کم کرادیں 

دس سے بیس فیصد تک مارکیٹ کے اوسط نرخ کم کرائے ہیں (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں تحفظ صارفین انجمن نے مقامی مارکیٹ میں کھانے پینے کی 20 اشیا کی قیمتیں کم کرائی ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق تحفظ صارفین انجمن نے دس سے بیس فیصد تک مارکیٹ کے اوسط نرخ کم کرائے ہیں۔ 
تحفظ صارفین انجمن کا کہنا ہے کہ’ بین الاقوامی مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیا کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے متاثر صارفین کے معاشی حالات اور ان کی مدد کے لیے  اعدادوشمار جمع کرکے پتہ لگایاگیا کہ سعودی مارکیٹ بین الاقوامی نرخوں سے کس حد تک متاثر ہورہی ہے‘۔
اس تناظر میں ملک کی پانچ بڑی کمپنیوں سے رابطے کیے گئے جن کی 300 سے زیادہ شاخیں مملکت بھر میں کھلی ہوئی ہیں۔ 
تحفظ صارفین انجمن نومبر 2021 سے کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ 2009 سے محکمہ شماریات کے اعدادوشمار اور رپورٹ کو سامنے رکھ کر کھانے پینے کی20 اشیا کے نرخ کم کرانے کے لیے اقدام کیا ہے۔

شیئر: