Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں خواتین بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کا آغاز 

چیمپیئن شپ دو روز تک جاری رہے گی (فوٹو ایس پی اے)
سعودی فیڈریشن  کے زیر اہتمام پیر کو دارالحکومت ریاض میں خواتین بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ یہ دو روز تک جاری رہے گی۔
جس میں مملکت کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 60 خواتین بیڈمنٹن کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپیئن شپ میں ڈبلز کے مقابلے بھی ہوں گے۔

مقابلے فیصل بن فہد جمنازیم کے سپورٹس ہال میں ہورہے ہیں (فوٹو سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ مقابلے شہزادہ فیصل بن فہد جمنازیم کے سپورٹس ہال میں ہورہے ہیں۔ 
یہ ٹورنامنٹ سعودی عرب کے ان اہم مقابلوں میں سے ایک ہیں جو فیڈریشن 2018 سے کرا رہی ہے۔ 
فیڈریشن نے مملکت میں بیڈمنٹن کو سعودی لڑکیوں میں مقبول بنانے کے لیے کافی کام کیا ہے۔ سعودی لڑکیوں کو ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شریک کیا جارہا ہے۔ انہیں ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔ 

شیئر: