’مملکت میں جب سے قدم رکھا ہر طرح کی سہولتیں مل رہی ہیں‘
’مملکت میں جب سے قدم رکھا ہر طرح کی سہولتیں مل رہی ہیں‘
پیر 27 جون 2022 23:01
دل سے سعودی قیادت کے لیے دعائیں نکل رہی ہیں( فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)
اس سال دنیا کے مختلف ممالک سے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج نے خدمات کی فراہمی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاونٹ پر بیان کے مطابق لیبیا سے آنے والے عازم حج عمران سلیمان نے کہا کہ ’وہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے انتظامات دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ سعودی قیادت حرمین شریفین کی بڑی خدمت کررہی ہے‘۔
’جب سے مملکت میں قدم رکھا ہے۔ ہر طرح کی سہولتیں مل رہی ہیں۔ انتظامیہ کی خدمات قابل تعریف ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مسجد الحرام میں قدم رکھتے ہی سہولتوں کا احساس ہونے لگتا ہے۔ ہم نے عمرہ اطمینان اور سکون سے ادا کیا ہے‘۔
عراق کے عازم حج خیون عودۃ سلمان نے کہا کہ ’وہ پہلی بار حج پر آئے ہیں۔ شاندار استقبال کیا گیا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’عازمین حج کےلیے حرمین شریفین انتظامیہ کی خدمات معیاری ہیں‘۔
شام کے احمد ضیا الدین نے کہا کہ ’حج کے لیے مملکت آمد پر بے حد خوش ہیں۔ حج خدمات قابل قدر ہیں۔ عازمین کےلیے فراہم کردہ سہولتیں دیکھ کر دل سے سعودی قیادت کے لیے دعائیں نکل رہی ہیں‘۔