پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ’بوم بوم‘ شاہد آفریدی کو منگل کے روز موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
اطلاعات کے مطابق شاہد آفریدی لاہور سے کراچی جارہے تھے کہ موٹر وے پر حد رفتار تجاوز کرنے پر موٹروے پولیس نے بوم بوم آفریدی کو 1500 روپے جرمانا کر دیا۔
شاہد آفریدی نے نہ صرف اپنی غلطی تسلیم کی بلکہ موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
شاہد آفریدی نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس اہلکاروں سے بات چیت کر کے اچھا لگا، میں نے انہیں بہت پیشہ ور پایا ہے، لیکن میری ایک عاجزانہ تجویز ہے کہ ہماری شاہراہیں بہت اچھی ہیں، حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہونی چاہیے۔‘
Good to interact with a polite staff at @NHMPofficial and I found them very professional. Also my humble suggestion we have very good highways, the speed allowed should be more than 120kph! https://t.co/F7qCmcDxfT
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 28, 2022
شاہد آفریدی کے اس ٹویٹ پر ٹوئٹر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
ماہم گیلانی نامی صارف اپنے ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ ’ہاہا، لالہ چھکے مارنے اور ڈرائیونگ کرنے میں فرق ہے۔‘
صائمہ کہتی ہیں کہ ’اور انھیں آپ کے ساتھ تصویر بنانے کا بھی موقع مل گیا۔‘
and they got a chance to take a photo with you
— صائمہ (@IamAfridianGirl) June 28, 2022
اخونزادہ نے لکھا کہ ’امیر ہو یا غریب سب کے لیے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے۔‘
امیر ہو یا غریب سب کے لیے ایک جیسا قانون ہونا چاہے☺
Great Lala appreciated— Akhunzada Ashraf ! (@akhunzada10_) June 28, 2022
ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ ’بیٹنگ ہو یا ڈرائیونگ، لالہ ہر وقت جلدی میں ہی رہتے ہیں۔‘
Batting ho ya driving, lala har waqt jaldi mein hi rehty
— . (@BaeBuss) June 28, 2022
رمشا کہتی ہیں کہ ’لالہ پولیس والوں کے مزے ہیں، چالان بھی لے لیا اور تصویر بھی بنوا لی۔‘
Lala police walon k maze h chalan bh leleya or free me pic bh ban gye apke sath
— رمشا رئیس (@rim_raees) June 28, 2022
شاہد آفریدی کے ٹویٹ کے جواب میں نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹویٹ میں خیر مقدم کا اظہار کیا گیا ہے۔
Dear Shahid Afridi,
Thank you for your appreciation.
Best Regards,
NHMP. https://t.co/VWL1G3ssFP— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) June 28, 2022