سرکاری و نجی سکولوں میں آج آخری دن، سالانہ چھٹیاں شروع
’نیا تعلیمی سال اتوار یکم صفر 1444 کو شروع ہوگا اور اس کا پہلا سمسٹر 30 ربیع الثانی کو ختم ہوگا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے سرکاری و نجی سکولوں میں آج آخری دن ہے جس کے بعد یکم صفر تک تعطیل ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملک کی تاریخ میں یہ طویل ترین تعلیمی سال تھا جس میں پہلی مرتبہ تین سمسٹر کا نظام متعارف کروایا گیا۔
تعلیمی سال کا آغاز 21 محرم کو ہوا تھا جس کے دوران ہر سمسٹر کے اختتام پر چھٹی دی گئی جبکہ سمسٹر کے دوران طویل ہفتہ وار چھٹیاں بھی دی گئیں۔
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ’نیا تعلیمی سال اتوار یکم صفر 1444 کو شروع ہوگا اور اس کا پہلا سمسٹر 30 ربیع الثانی کو ختم ہوگا‘۔
’دوسرا سمسٹر 10 جماد اول کو شروع ہوگا اور یہ 10 شعبان تک جاری رہے گا جبکہ تیسرا اور آخری سمسٹر 20 شعبان سے 4 ذو الحجہ 1444 تک رہے گا‘۔
’نئے تعلیمی سال میں 10 مختلف چھٹیاں دی جائیں گی جن میں 5 طویل ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی جبکہ یوم الوطنی اور یوم تاسیس کی بھی تعطیل ہوگی‘۔