Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ قربانی‘ کے لیے آن لائن بکنگ کا تجرباتی آغاز

آن لائن بکنگ کا تجرباتی آغازمکہ اورریاض شہروں سے کیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
نائب وزیر ماحولیات و پانی و زراعت منصور المشیطی نے مذبح خانوں (سلاٹر ہاؤسز) میں قربانی کا جانور ذبح کرانے کے  لیے آن لائن بکنگ سسٹم کا افتتاح کردیا۔ اخبار  24 کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ آن لائن  بکنگ سسٹم کی سہولت سعودی عرب کے تمام اہم شہروں میں مہیا کی جائے گی لیکن پہلے مرحلے میں یہ سہولت صرف مکہ مکرمہ اور ریاض میں فراہم کی جائے گی۔ اس کا مقصد عام شہریوں اور تاجروں کو سہولت دینا ہے۔ اژدحام کو قابو کرنا اور قربانی کے عمل کو منظم کرنا ہے۔ 

 مذبح خانوں میں آن لائن بکنگ سے صارفین کو سہولت ہوگی (فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت ماحولیات نے توجہ دلائی کہ آن لائن بکنگ کے تحت دن اور وقت دونوں کا تعین ہوگا۔ علاوہ ازیں گائے، دنبہ، بکرے سمیت مختلف قسم کے جانوروں کا انتخاب بھی آن لائن ممکن ہوگا۔ 
آن لائن سسٹم کے تحت مطلوبہ مذبح (سلاٹر ہاؤس ) کے انتخاب کا موقع بھی دیا جائے گا۔ 
وزارت نے بتایا کہ قربانی جانور ذبح کرانے کے لیے آن لائن پیشگی بکنگ کی سہولت وزارت کے ای سروس گیٹ ‘نما‘ کے ذریعے مہیا کی جارہی ہے۔  

شیئر: