Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ میں الزامات نہیں ثبوت ہیں،عمران خان

 اسلام آباد ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا ۔فیصلے کے بعد کرپشن کا خاتمہ ہوگا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کے بعد نیاپاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں ۔پانامہ میں الزامات نہیں ثبوت ہیں۔انہوںنے الزام لگایا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھا دی گئی ہے تاکہ لوگ پانامہ کیس کا فیصلہ نہ سن سکیں۔ دریں اثناءعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو کلین چٹ نہیں ملنے والی۔440 وولٹ کا جھٹکا لگے گا۔پانا مہ کا فیصلہ سیدھی لائن کی طرح ہو گا۔عوام جیتیں گے اور کرپشن ہارے گی۔پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ کا عظیم دن ہے۔تکمیل پاکستان کا نیا جنریٹر لگے گا۔سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا۔آج بھی وہی لوگ اکھٹے کئے جا رہے ہیں جنہوں نے سجاد علی شاہ کی عدالت پر حملہ کیا تھا۔

 

شیئر: