Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر اب کتنے پیسے کٹیں گے؟

کسی دوسرے بینک سے اپنا اکاؤنٹ بیلس چیک کرنے پر صارفین کو 3.13 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں اپنے بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکالنے پر صارفین کو اب اضافی 4.69 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اگر آپ ایسے بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکال رہے ہیں جہاں آپ کا اکاؤنٹ نہیں ہے وہاں آپ کو 23.45 پیسے ادا کرنے ہوں گے۔
اس سے قبل اپنے بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکلوانے پر صارفین کو 18.75 روپے ادا کرنا پڑتے تھے۔
کمرشل بینکوں کے نئے شیڈول کے مطابق اب دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے آپ اپنا اکاؤنٹ بیلنس چیک کریں گے تو آپ کے اکاؤنٹ سے 2.50 روپے کے بجائے 3.13 روپے کٹیں گے۔
گذشتہ روز سے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی اے ٹی ایم مشینوں اور بڑھائے گئے چارجز پر بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
سمیت راٹھور نامی صارف نے لکھا کہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے چارجز بڑھانا پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جتنے چارجز زیادہ ہوں گے اتنی ہی بینکوں تک رسائی حاصل کرنے میں صارفین کی حوصلہ شکنی ہوں گی۔‘
اسفندیار نامی صارف نے لکھا کہ ’دنیا بھر میں پیپر لیس ٹرانزیکشن کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے لیکن پاکستان میں ہم پیپرلیس ٹرانزیکشن کے لیے بھی پیسے ادا کرتے ہیں۔‘
واضح رہے پاکستان میں اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکالنے پر بڑھائے گئے چارجز رواں سال دسمبر تک نافذ العمل رہیں گے۔

شیئر: