مشاعر مقدسہ میں اجازت نامے کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
’اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو 10 ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آج پیر سے اجازت نامے کے بغیر گاڑیوں کا مشاعر مقدسہ میں داخلہ منع ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ سمیت مشاعر مقدسہ میں صرف ان گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے مالکان کے پاس متعلقہ ادارے سے اجازت نامہ ہوگا۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ لے جانے والے تمام راستوں میں چوکیاں قائم ہیں‘۔
’اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو 10 ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔
’افراد کے اجازت نامے کے علاوہ گاڑی کا بھی اجازت نامہ ہونا چاہئے‘۔