Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اتنے سیدھے کپڑوں میں رنویر پہچان میں نہیں آتا‘

سچن ٹنڈولکر نے رنویر سنگھ کو ان کی پرانی تصویر دکھا کر سال گرہ کی مبارک باد دی۔ (فوٹو: ٹوئٹر سچن ٹنڈولکر)
انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور دنیا کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی پرانی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپلوڈ کی ہے۔
سچن ٹنڈولکر نے رنویر سنگھ کو ان کی پرانی تصویر دکھا کر سال گرہ کی مبارک باد دی۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’سالگرہ مبارک ہو رنویر، آپ کا آنے والا سال عظیم ہو، ہماری یہ تصویر ملی ہے، کوئی اندازہ ہے کہ یہ کب کھینچی گئی تھی؟‘
تصویر میں سچن کافی جوان دکھائی دے رہے ہیں جبکہ رنویر سنگھ اپنے زمانہ طالبعلمی کے دنوں کی یاد دلا رہے ہیں۔
سچن ٹنڈولکر کے اس ٹویٹ پر صارفین کی جانب سے رنویر سنگھ کے بارے میں دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
پروفیسر نامی ایک صارف نے ٹویٹ کیا ’اتنے سیدھے کپڑوں میں رنویر پہچان میں نہیں آتا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا ’ایسے لگ رہا ہے کہ رنویر سیلبریٹی ہیں اور سچن مداح ہیں جو ان کے ساتھ تصویر بنوا کر خوش لگ رہے ہیں۔‘

بالی وڈ اداکار ریتیش دیش مکھ کا کہنا تھا ’جب آپ دونوں سکول میں اکٹھے تھے؟ آپ ویسے زیادہ جوان لگ رہے ہیں۔‘

Caption

خیال رہے رنویر سنگھ کی 2022 میں ایک فلم ’سرکس‘ اور 2023 میں فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ ریلیز ہوں گی۔
اس سے پہلے رنویر سنگھ کی فلمیں ’جیش بھائی جوردار‘ اور ’83‘ شائقین سمیت ناقدین کو خاص متاثر نہیں کر سکی ہیں۔

شیئر: