عازمین حج کے لیے36 بلڈ بینک اور23 لیباریٹریاں
جمعرات 7 جولائی 2022 21:55
سعودی وزارت صحت نے مشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ و عرفات) کے ہسپتالوں میں بلڈ بینک اور مریض عازمین کی سہولت کے لیےلیباریٹریاں قائم کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہےکہ منی، مزدلفہ، عرفات، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں 23 لیباریٹریاں قائم کی ہیں جبکہ 36 بلڈ بینک کھولے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں مشاعر مقدسہ کے ہسپتالوں کی لیباریٹریوں کو ای ہاسپٹل سسٹم سے مربوط کردیا گیا ہے تاکہ لیباریٹری ٹیسٹ کے نتائج درست ہوں اور دقیق ترین سسٹم کے مطابق نتائج برآمد ہوں۔
وزارت صحت کا کہنا ہےکہ مشاعرمقدسہ کی لیباریٹریوں کو ای سپیشلسٹ سسٹم سے بھی مربوط کیا گیا ہے۔ اس سے ان کی افادیت موثر اور زیادہ ہوگئی ہے۔