Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی کی خیمہ بستی آباد، حجاج کے استقبال کی تیاریاں مکمل

کل 8 ذوالحجہ سے حجاج کے قافلے منی روانہ ہوں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
منی کے خیمے حج پر آنے والوں کے استقبال کے  لیے تیار ہیں۔ تمام انتظامات مکمل ہیں۔ نئے خیمے امن و سلامتی کے  اعلی معیار سے آراستہ ہیں۔ 
العربیہ  چینل کے مطابق منی کے خیمے فائر پروف مواد سے تیار کردہ ہیں۔ یہ اے سی کے  جدید ترین سسٹم سے آراستہ ہیں۔ 
حج 1443ھ  کے لیے کل 8 ذی الحجہ  1443ھ مطابق 7 جولائی 2022 کو زائرین منی پہنچیں گے۔ جہاں وہ ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کریں گے۔ حجاج کرام 9 ذی الحجہ کو فجر ادا کرکے میدان عرفات کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف ادا کریں گے۔ 
حاجی حضرات 10،  11 ،  12 اور 13 ذی الحجہ کو بھی منی میں رہیں گے۔ بیشتر حاجی  12 ذی الحجہ کو منی سے نکل جائیں گے ایک تہائی کے لگ بھگ باقی ماندہ حاجی  13 ذی الحجہ کو منی سے رخصت ہوں گے۔ 

شیئر: