امارات میں کورونا کے 1609 نئے متاثرین، 1584 شفایاب
امارات میں کورونا کے 1609 نئے متاثرین، 1584 شفایاب
ہفتہ 9 جولائی 2022 21:03
امارات میں کورونا سے اب تک 2323 اموات ہوچکی ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق امارات میں سنیچر کو کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی اس طرح اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 2323 ہوچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ سے زیادہ کورونا کے نئے ٹیسٹ ہوئے۔ (فوٹو وام)
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امارات میں 2 لاکھ 30 ہزار 353 نئے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے۔
امارات میں عید الاضحی کے پہلے دن کورونا کے 1609 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ اس طرح اب تک کل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 345 ہوچکی ہے۔
کووڈ 19 سے شفا پانے والوں کی تعداد 1584 رہی اس طرح اب تک کل صحت یاب افراد کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 637 تک ہوچکی ہے۔
امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے دنوں میں گلے ملنے اور بڑے پیمانے پر پارٹیوں اور رش والی جگہوں سے بچا جائے۔