Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات میں صفائی کا کام شروع

بڑے ٹرکوں کے ذریعے کچرا اٹھوایا جارہا ہے۔ (فوٹو: مکہ مکرمہ بلدیہ)
حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے بعد بلدیہ کی جانب سے میدان عرفات کی صفائی کا آغاز کردیا گیا۔ اس وقت تمام حجاج منی میں ہیں جہاں وہ کل بروز پیر بھی قیام کریں گے۔ 
سبق نیوز کے مطابق وقوف عرفہ کے بعد علاقے کی صفائی کے لیے بلدیہ کی جانب سے متعدد ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ کچرا اٹھا کر اسے ٹھکانے لگایا جاسکے۔ 
میدان عرفات کی وسیع پیمانے پرصفائی کے لیے بلدیہ کی جانب سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو صبح اورشام دوشفٹوں میں میدان عرفات کی صفائی کریں گی۔  

اسپرے کرنے کا عمل حج کے آخری دن تک جاری رہےگا۔ (فوٹو: مکہ مکرمہ بلدیہ)

میدان عرفات سے کچرااٹھانے کے بعد دوسرے مرحلے میں وہاں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے گا۔ اسپرے کرنے کا عمل حج کے آخری دن تک جاری رہےگا۔ 
بلدیہ نے میدان عرفات کی صفائی کے لیے اسے تین علاقوں میں تقسیم کیا ہے جن میں شمالی علاقہ جو جبل الرحمہ کے ساتھ ہے دوسرا جنوبی علاقہ ہے جو مسجد نمرہ کی جانب کا ہے جبکہ تیسرا علاقہ اہم شاہراہوں کا ہے جہاں حجاج کی اکثریت نے قیام کیا تھا ۔ 
بلدیہ کی جانب سے ہیوی مشنیں عرفات میں پہنچا دی ہیں جبکہ کچرا اٹھانے کے لیے بڑے ٹرکس اور ڈمپرز بھی میدان عرفات میں پہنچائے جاچکے ہیں۔ 
واضح رہے میدان عرفات سال میں صرف ایک دن جبکہ مزدلفہ کا میدان ایک ہی شب کےلیے ہی آباد ہوتا ہے ۔   
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: