Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: جون میں کونسی اشیا مہنگی رہیں؟

خوردنی تیل، مرغی، لسی اور انڈوں کی قیمتیں زیادہ بڑھیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ شماریات نے جون  2022 اور جون  2021 کے دوران اشیائے صرف کے اوسط نرخوں سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے۔ سستی اور مہنگی اشیا کا خاص طور پر تذکرہ کیا گیا۔
اخبار 24 اور الاقتصادیہ کے مطابق محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ جون  2022 کے دوران خوردنی تیل، مرغی اور انڈے سب سے زیادہ مہنگے رہے جبکہ چھوٹی الائچی اور چائے کی قیمتیں سب سے زیادہ کم رہیں۔ اس حوالے سے چارٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے چارٹ جاری کیا گیا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)

محکمہ شماریات نے ضرورت کی اشیا اور سہولیات کی رپورٹ میں دس زمرے بنائے  ہیں۔ ان میں کھانے پینے کی اشیاِ، تمباکو، ملبوسات، تعمیراتی سامان، صفائی میں کام آنے والا سامان، صحت مشینوں کی اصلاح و مرمت، نجی اشیا کی منتقلی، چارہ، زندہ جانور، ہوٹلوں، فرنشڈ اپارٹمنٹس اور ذاتی استعمال کی مختلف چیزوں اور سہولیات کو دس زمروں کے تحت لایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقامی آلو، ٹماٹر، پکانے کا تیل، فروزن درآمدی مرغی، لسی، فروزن ملکی مرغی کی قیمتیں زیادہ رہیں۔ کھانے پھینے کی اشیا میں سب سے زیادہ قیمتیں انہی کی رہیں۔ جبکہ انڈین چھوٹی الائچی، امریکی الائچی، چائے کی پتی، کھیرا، اور سبانخ (مقامی پالک) کی قیمتیں کم رہیں۔
کھانے پینے کی اشیا اور سہولیات کو چھوڑ کر تقریبات، شادی بیاہ، کپڑے دھونے میں استعمال ہونے والا پاؤڈر، صفائی کے کام میں استعمال  ہونے والی  اشیا، خوردنی تیل، فرنشڈ اپارٹمنٹ، ہوٹلوں میں رہائش، ڈینٹسٹ کی  معائنہ فیس مہنگی رہیں۔ اس حوالے  سے لانڈری پر ملبوسات کی دھلائی اور استری، نیز بچوں کے ڈاکٹر کی معائنہ فیس کے نرخ بڑھے رہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: