انتہائی حیرت ہوئی جب یہ گیم سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گئی۔ فوٹو عرب نیوز
کیا کبھی کسی نے یہ جاننا چاہا کہ عرب گلوکار عبدالمجید عبداللہ، دالیدہ، عمرو دیاب، فیروز یا دیگر عرب گلوکاروں کی دھنیں یا نغمےمشہور ویڈیو گیمز میں ہوتے تو کیسا لگتا۔
عرب نیوزکے مطابق سعودی اماراتی ڈیجیٹل آرٹسٹ اور عرب میوزک پروڈیوسر معاذ بن حافظ کا کہنا ہے کہ اس کے لیے میری وہ تخلیقات دیکھیں جو ویڈیو گیم کے مختلف ورژن میں مقبول عربی گانوں کا تصور پیش کرتی ہیں۔
80 کی دہائی کا بچہ ہوں اس لیے میں نے ایسی بہت ویڈیو گیمز کھیلی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر معاذ بن حافظ کو امارات کے قومی ترانے کا چپ ٹیون ورژن بنانے کا خیال آیا جو ان کا پائلٹ پروجیکٹ تھا۔
عرب موسیقار نے عرب نیوز کو بتایاہے کہ چونکہ انسٹاگرام بنیادی طور پر ایک بصری پلیٹ فارم ہے اس لیے میں نے معروف سپر ماریو ویڈیو گیمز کے ورژن میں امارات کے پرچم کو بلند کیے جانے کی ایک کوشش کی۔
معاذ نے کہا کہ اس وقت میری حیرت کی انتہا ہو گئی جب اس ویڈیو گیم نے انسٹاگرام پر بہت زیادہ توجہ حاصل کی اور چند ہی دنوں میں میری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گئی۔
اس شاندار کامیابی کے بعد میں نے عرب پاپ میوزک کے چپ ٹیون ری مکس بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس قسم کے مواد کے لیے واضح طور پر ضرورت اور لگن تھی۔
عرب میوزک پروڈیوسر نے بتایا کہ اس پروگرامنگ کے بارے میں کچھ سیکھے بغیر آپ صرف تخلیقی پہلو اور ترتیب وغیرہ پر توجہ مرکوز کرکے ایک جدید سافٹ ویئر کے ذریعے آپ پرانے چپس کی آواز کی نقل کر سکتے ہیں۔
امارات کے قومی دن پر قومی ترانے کا ٹیون ورژن بنانے کا خیال آیا۔ فوٹو انسٹاگرام
معاذ بن حافظ نے بتایا کہ میں 80 کی دہائی کا بچہ ہوں اس لیے میں نے ایسی بہت ویڈیو گیمز کھیلی ہیں اور میرے لیےایسی موسیقی ہمیشہ سے ان پرانے گیمز کا سب سے یادگار حصہ رہی ہے۔
موسیقی کے حوالے سےمعاذ بن حافظ نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ویڈیو گیمز بہت بدل چکے ہیں لیکن اس کے پسندیدہ کلاسک جنریشن سے ڈونکی کانگ کنٹری 2 اور نئی نسل کی فال آؤٹ سیریزہے۔
عرب موسیقار نے بتایا کہ میں سٹریٹ فائٹر II اور کنگ آف فائٹرز سیریز جیسے فائٹنگ گیمز سے زیادہ تر پلے بیک سنگرز کو جوڑتا رہا ہوں۔
معاذ بن حافظ نے بتایا کہ میں ہمیشہ کسی بھی پس منظر کو اس بات کے ساتھ ملانے کی کوشش کرتا ہوں کہ موسیقی کی آواز کیسے آتی ہے اور اس کے ساتھ گلوکار کیسے پرفارم کرتا ہے۔