رضا کارخواتین کے تعاون سے تحائف تقسیم کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت رضاکار خواتین کے سماجی خدمات کے ادارے نے المعابدہ پرائیویٹ سوسائٹی کے ساتھ مل کر خواتین حجاج میں تحائف تقسیم کیے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے کی انچارج ’بیان بنت سالم الھذلی‘ نے بتایا کہ اس حوالے سے حج فورم پروگرام منعقد کیا گیا جس میں خواتین حجاج کی خدمات پر مامور اہلکار شریک ہوئیں۔ حجنوں میں یادگاری تحائف تقسیم کیے گئے۔
’الھذلی‘ نے تحائف کی تقسیم کے پروگرام کا اہتمام کرنے پر ڈاکٹر نورہ الذویبی کا شکریہ ادا کیا جو حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت رضاکار خواتین کےادارے کی سیکریٹری ہیں۔