Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :منی لانڈرنگ کے الزام میں غیرملکی گرفتار 

ملزم غیرملکیوں سے رقم جمع کرکے غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھجواتا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام میں مصر سے تعلق رکھنے والے ایک غیر ملکی کوحراست میں لے لیاہے۔
گرفتار شخص اپنے ہم وطنوں سے رقم لے کراسے غیر قانونی طریقے سے بیرون مملکت بھجوایا کرتا تھا۔ ملزم ایک کاروباری ادارے کے اکاؤنٹ کو استعمال کرتے ہوئے اس کےذریعے رقمیں باہر بھجواتا تھا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ پولیس نے مقیم مصری کےغیر قانونی طریقہ کار کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک مصری نے شکایت درج کرائی تھی کہ ایک یمنی شہری اور ایک سعودی نے اس کے 3 ہزار ریال چوری کرلیے ہیں۔  
پولیس کا کہنا تھا کہ ہمارے سراغرسانوں نے حقیقت حال دریافت کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ اصل رقم ساڑھے تین لاکھ ریال تھی۔
مصری نے 3 ہزار ریال کی چوری کی فرضی رپورٹ درج کرائی تھی۔ یہ رقم مسروقہ نہیں تھی بلکہ ہنڈی کے کاروبار سے جڑی ہوئی تھی۔ حقائق سامنے آنے پر ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: