متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو کورونا سے کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک مرنے والے 2325 ہیں۔
مزید پڑھیں
-
امارات میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نئے ٹیسٹ، 1522 مریضNode ID: 684976
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 241098 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا کے 1500 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں اس طرح اب تک متاثرین کی کل تعداد 969097 ہوچکی ہے
کورونا سے صحت یاب ہونے والے 1541 رہے جس کے بعد اب تک شفا پانے والوں کی کل تعداد 949218 تک پہنچ گئی ہے۔