امارات کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1522 کورونا کے نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ اس طرح کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 597 ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
-
امارات : کورونا کےایک لاکھ نئے ٹیسٹ، 1554 مریضوں کی تصدیقNode ID: 684756
بدھ کو صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1475 رہی جس کے بعد اب تک شفاپانے والوں کی کل تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 677 ہوگئی ہے۔
کورونا سے ایک شخص کی موت ہونے کے بعد کل تعداد 2325 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نےبتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 56 ہزار 396 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔