پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی اور وزیراعلٰی پنجاب کے امیدوار پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ’پرویز الٰہی نے وزیراعلٰی بننا ہے تو صرف عمران خان کا بننا ہے۔‘
جمعے کو مقامی میڈیا کے مطابق مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ’پرویز الٰہی مسلم لیگ ن یا ان کے اتحادیوں کے وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے۔ ہم ابھی بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ایک دوسرے پر ہارس ٹریڈنگ کے الزاماتNode ID: 686576
-
’ہمارے ارکان کو خریدا گیا تو پھر کل کسی اور قسم کا احتجاج ہوگا‘Node ID: 686836
-
کیا آصف زرداری اور چوہدریوں کے درمیان ڈیل ہو گئی؟Node ID: 686946
مونس الٰہی نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان ہار گئے ہیں۔ میں نے یہ ضرور کہا ہے کہ ہم غلط ثابت ہوگئے ہیں۔ میں یہ سمجھ رہا تھا کہ چودھری شجاعت خط نہیں لکھیں گے لیکن میں غلط ثابت ہوگیا ہوں۔ میں اور عمران خان شکست تسلیم نہیں کریں گے۔‘
جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے لکھا کہ ’گذشتہ روز مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی پارٹی کے سربراہ ساجد بھٹی کی زیر صدارت ہوا جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پرویز الٰہی ہی وزیر اعلٰی پنجاب کے لیے ہمارے امیدوار ہیں۔‘
Yesterday PML parliamentary party chaired by parliamentary party leader @SajidBhattiPP67 in Punjab Assembly held its meeting and it was decided unanimously that @chparvezelahi is cm candidate. pic.twitter.com/Te6IFvpyKd
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) July 22, 2022