Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے اور پسندیدہ مواد کی تلاش، ٹک ٹاک نے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے چار نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں (فائل فوٹو: ٹک ٹاک، ٹوئٹر)
پسندیدہ مواد کی تلاش اور نئے کنٹینٹ تک رسائی مہیا کرنے کے لیے ٹک ٹاک نے چار نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔
شارٹ ویڈیوز پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے پیر کو کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’نئے فیچرز میں محفوظ یوزر ایکسپیئرنس، اپنی پسندیدگی کی بنیاد پر نئے کنٹینٹ کی تلاش کے مزید طریقے اور صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر پرسنل فیڈ ترتیب دینا شامل ہیں۔‘
ویڈیو ایپ کے مطابق وہ ’کنٹینٹ لیولز سسٹم‘ متعارف کرا رہے ہیں۔ اس نظام کے تحت کم عمر افراد کو نامناسب مواد دیکھنے سے بچایا جا سکے۔‘ ایسے فیچر کے ذریعے انٹرٹینمنٹ ادارے مختلف عمر کے افراد کی دلچسپی کی بنیاد پر اپنے مواد کی تھیمز کا تعین کرتے ہیں۔
ٹک ٹاک کا نیا فیچر ’پاپولر فیڈ‘ مقبول عام مواد کی غیر ذاتی فیڈ ہے جو13برس یا اْس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے مناسب ہے۔
’کی ورڈ میوٹ‘ کے ذریعے ’فار یو‘ فیڈ سے کسی خاص لفظ یا ہیش ٹیگ کی مدد سے مواد تلاش کیا جا سکے گا۔
’ری سیٹ‘ کے ذریعے ’فار یو‘ فیڈ کو اس صورت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جب یہ آپ کی مرضی کے مطابق نہ رہی ہو اور آپ کو اس کی مزید ضرورت نہ رہی ہو۔
ڈسپرشن کے ذریعے دی گئی تجاویز کو عالمی سطح پر متنوع بنانے اور محفوظ رکھنے کے ٹیسٹس عمل میں لائے جاتے ہیں۔

ٹک ٹاک کو متنازع ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہتا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

ٹک ٹاک کا ’کنٹینٹ لیولز‘ ایسا نظام ہے جسے تفریحی مواد تیار کرنے والی کمپنیاں استعمال کرتی ہیں تاکہ عمر کے اعتبار سے مختلف صارفین کے لیے موزوں مواد یا مختلف قابل قبول موضوعات کا تعین کیا جا سکے۔
یہ نظام ماڈریشن کے عمل سے گزر ے ہوئے مواد کی نشاندہی کرتا ہے اور صارفین کے تحفظ کی ایک اور لیئر کا اضافہ کرتا ہے۔ اس نظام میں پلیٹ فارم ایسے مواد کا تعین کرتا ہے جس میں بالغ افراد کے لیے مواد یا پیچیدہ موضوعات پائے جاتے ہوں - مثلاً ایسی ویڈیوز جن میں کم عمر افراد کو انتہائی خوفزدہ کرنے والے فرضی مناظرموجود ہوں - ایسے مواد کو میچوریٹی سکور دیا جاتا ہے تاکہ 18سال سے کم عمر افراد کو ایسی ویڈیو دیکھنے سے بچایا جا سکے۔

شیئر: