یونان کے وزیر برائے ترقی وسرمایہ کاری ایدونس جارجیادس کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا دورہ یونان ہمارے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے جو پہلے سے ہی بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزیدفروغ دے گا۔
عرب نیوز کے مطابق وزیر سرمایہ کاری نے سعودی ولی عہد کی ایتھنز آمد پر کہا کہ ہمیں اس بات پر بہت فخر ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے 2018 کے بعد یورپی یونین کے کسی ملک کے دورے کے لیے سب سے پہلے یونان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں
-
یونان کے ساتھ مستحکم تاریخی تعلقات ہیں: محمد بن سلمان
Node ID: 687991
-
مملکت و یونان کے درمیان فوجی ، اقتصادی اورسیکیورٹی کے معاہدے
Node ID: 688041
-
ولی عہد نے ایتھنز کے تاریخی مقام کا دورہ کیا
Node ID: 688131
اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاست، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سلامتی، ثقافت اور سیاحت سے متعلق پہلے سے موجود مضبوط تعلقات کو استوار کرنا ہے۔
یونانی وزیر نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ یونان کے لیے اور ہمارے تعلقات کے لیے بہت ہی خاص ہے اور شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا یہاں آنے کا فیصلہ ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔
جس طرح سعودی عرب نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے ہم سعودی قیادت اور ان کے وژن کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
یونان اور سعودی عرب کے مابین بہترین سطح کے تعلقات موجود ہیں اور اب ہم دفاعی اور اقتصادی شعبے میں مزید آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/July/29116/2022/georgiadis-thumb-large-2.jpg)
یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے زوم کے ذریعہ بات کرتے ہوئےوزیر سرمایہ کاری نے کہا ہےکہ انہیں یقین ہے کہ یونانی کمپنیاں اور سرمایہ کارسعودی وژن 2030کے مطابق نیوم کے جدید منصوبے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے یہاں آئیں گے۔
مجھے یقین ہے کہ یونان کی بہت ساری کمپنیاں زمین پر بنی نوع انسان کے لیے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ نئے دور کے نیوم منصوبے کا حصہ بننے میں دلچسپی لیں گی۔
وزیر سرمایہ کاری نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی سفارتی، سلامتی اور کاروباری تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد اور یونانی وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکس کی طرف سے مفاہمت کی کئی نئی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
![](/sites/default/files/pictures/July/29116/2022/the_parthenon_in_athens.jpg)
یادداشتوں پر دستخط کی خصوصی تقریب ایتھنز کے ایکروپولس میوزیم میں منعقد کی جائے گی، ایکروپولس کا مقام یونان کی سب سےاہم، قدیم اور قومی یادگار ہے۔
اس سے قبل دنیا کے کسی دوسرے ملک کے ساتھ اس عظیم مقام پر مفاہمت نامے پر دستخط نہیں کئے گئے، یہ ہمارے وزیراعظم کی طرف سے مملکت کو پیغام ہے کہ آپ ہمارے لیے انتہائی محترم ہیں۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی تجارت پر اقوام متحدہ کے ڈیٹا بیس کے مطابق 2020 میں سعودی عرب کے لیے یونانی برآمدات کی مالیت 339.04 ملین ڈالر تھی جبکہ مملکت سے اس کی درآمدات 620.57 ملین ڈالر تھیں۔
-
سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں