Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

وائرس کی علامات معتدل ہیں اور آصف علی زرداری کا علاج جاری ہے۔ (فائل فوٹو: پی آئی ڈی)
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ’صدر زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’آصف زرداری مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں اور انہوں نے ویکسین کی بوسٹر خوراکیں بھی لگوا رکھی ہیں۔‘
بلاول بھٹو کے مطابق ’کورونا کی معتدل علامات ظاہر ہونے کے بعد آصف زرداری قرنطینہ میں چلے گئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی سیاسی رہنما کورونا وائرس کا شکار رہ چکے ہیں۔ 
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز ایک بار پھر سامنے آنا شروع ہو گئے تاہم ان کی تعداد ماضی کی نسبت بہت زیادہ نہیں ہے۔

شیئر: