Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفیر پاکستان کی سعودی وزیر سے ملاقات، انفارمیشن اور کمیونیکشن میں تعاون پر مذاکرات

دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ سے اتوار کو مملکت میں متعین پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور نے ریاض کے دفتر میں ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سرمایہ  کاری اور نئے کاروبار میں رہنمائی کی حوصلہ افزائی اور ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ نیز پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال  کیا۔
فریقین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبے سے تعلق رکھنے والے متعدد شعبوں میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعاون گہرا کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ، ڈیجیٹل تبدیلی، ای گورننس اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے جیسے بنیادی امور پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔
انہوں نے مملکت اور پاکستان کے باہمی تعلقات، ڈیجیٹل اکانومی کے شعبے میں مستقبل کے حوالے  سے سعودی عرب کی امنگوں نیز دونوں دوست ملکوں کی کمپنیوں کو مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے فوائد اور ترغیبات سے متعارف کرانے پر زور دیا۔
فریقین نے اس امر کی جانب توجہ مبذول کرائی کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کی مارکیٹیں دونوں ملکوں میں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ دونوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: