Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

98 کلو گرام قات اور 61.5 کلو گرام حشیش ضبط، دو شہری گرفتار

گرفتار افراد کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے 98 کلو گرام قات اور 61.5 کلو گرام حشیش لے جانے والے دو سعودی شہریوں کو دو مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا۔
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ سراۃ عبیدۃ کمشنری کی الجوۃ تحصیل  کی پولیس نے  98 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) ضبط کرلیے اور گاڑی سے انہیں منتقل کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ  مقامی شہری قات اپنی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائے  ہوئے تھا۔
امن عامہ نےبتایا کہ سعودی شہری کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔
دوسری جانب ایس پی اے کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے  جازان میں ایک سعودی کو ایسی حالت میں گرفتار کرلیا جو اپنی گاڑی میں فنکارانہ طریقے سے  61.5 کلو گرام حشیش چھپا کر لے جارہا تھا۔ اسے قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
 
اردو نیوز واٹس ایپ ، اپنی پسند کا گروپ جوائن کریں

شیئر: