Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اگست کے لیے پٹرول کی قیمت میں کمی

قیمت میں کمی پانچ ماہ بعد ہوئی ہے۔ (فوٹو المرصد)
متحدہ عرب امارات کے حکام نے اگست 2022 کے  لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کردیے۔ گزشتہ 5 ماہ سے نرخ بڑھ رہے تھے پہلی بار کم ہوئے ہیں۔ صارفین کے حلقوں میں نرخ کم ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
الامارات الیوم کے مطابق پٹرول 98  ایک لٹرکی قیمت جولائی میں 4.63 درھم تھی جو اگست میں کم کرکے 4.03 درھم کردی گئی۔
پٹرول 95 ایک لٹر کی قیمت جولائی میں  4.52 درھم تھی اگست میں کم کرکے 3.92 درھم کردی گئی۔
ای پلس 91  کی  اگست کے لیے قیمت 3.84 درھم مقرر کی گئی ہے۔
ایک لٹر ڈیزل کی قیمت جولائی میں  4.76 درھم تھی  اگست کے لیے اس کی قیمت کم کرکے  4.14 درھم کردی گئی۔
یاد رہے  کہ اماراتی حکام ہر مہینے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ بین الاقوامی منڈی کے نرخوں کو سامنے رکھ کر مقرر کرتے ہیں۔ ان نرخوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔
امارات میں پٹرول اور ڈیزل ڈسٹری بیوٹرز کمپنیوں نے اگست کے  لیے مقرر نئے نرخ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیے ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: