Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ ماہ مکہ ریجن میں 2526 ٹریفک حادثات

ہلال الاحمر کی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مکہ مکرمہ ریجن میں 2526 ٹریفک حادثات ریکارڈ پر آئے۔ 
سبق ویب سائٹ کے  مطابق سعودی ہلال احمر نے سال رواں  جولائی  2022 کے دوران ٹریفک حادثات کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن اس حوالے سے مملکت بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔ 
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں امدادی ٹیموں نے حادثات میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد مہیا کرنے کے بعد انہیں متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ 

شیئر: