Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائیکلوں میں بھی پنکچر کا مسئلہ حل

ٹوکیو - - - - -- سائیکلوں، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کیلئے پنکچر ایک عام سا مسئلہ ہے اور ایسی سواریاں رکھنے والو ں کو آئے دن پریشانیاں اٹھانا پڑتی ہیں۔ کار انڈسٹری نے ترقی کرنے کے بعداب ایسے ٹائر بنانا شروع کردیئے ہیںجس میں ہوا بھرنے کی ضرورت نہیں ہوتی یعنی یہ ٹائر ٹھوس ہوتے ہیں یعنی موٹر سائیکلوں اور سائیکلوں کیلئے اب تک کوئی خاص جدید ٹیکنالوجی سامنے نہیں آئی اسلئے انہیں پنکچر کے مسائل سے دوچار ہونا ہی پڑتا ہے ۔ اب جاپانی ماہرین نے سائیکلوں کیلئے ایسے ٹائر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو سو فیصد ری سائیکلڈ چیزوں سے تیار کیا گیا ہے۔اسے تیار کرنے کا سہرا اور اسکی ڈیزائننگ کا کام جاپانی فرم برج اسٹون کے سر ہے تاہم یہ 2019ء تک بازار میں آسکتا ہے۔ اسے بنانے والوں کاد عویٰ ہے کہ ایسی سائیکلیں چلانے والوں کو نہ صرف سائیکل سواری میں مدد ملے گی بلکہ آرام بھی رہیگا۔ ان ٹائروں والی سائیکل کے ساتھ خاص قسم کے پمپ اور ریپئر کیس بھی دیئے جائیں گے مگر یہ اضافی چیزیں بھی جلد ہی تاریخ کا حصہ بننے والی ہیں۔ نئے ٹائر کا ڈیزائن کچھ اس طرح کا ہے کہ اسکے خراب ہونے کے امکانات بھی نہ ہونے کے برابرہیں کیونکہ ا سے مصنوعی چیزوں سے تیار کیا گیا ہے اسلئے میں راستے کے پڑے ہوئے کیل کاٹنے اور شیشے کے ٹکڑے گھسنے کے امکانات بھی نہیں۔ کمپنی کے ذمہ داروں کا دعویٰ ہے کہ وہ اب ایک ایسے وہیلز کی تیاری پر بھی کام کررہے ہیں جو اپنی ری سائیکلنگ خود کرسکیں گے اور اس طرح ایسی سائیکلوں کی تیاری کے سبب ماحولیا ت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔

شیئر: